مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کی کھیپ آج بدھ کو پاکستان سے لبنان روانہ کردی گئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لبنان میں جنگ کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق ایک کارگو طیارے پر 3 ٹن ادویات اور دیگر ضروری اشیاء لبنان پہنچا دی ہیں۔
یہ امدادی پیکج NDMA، پاک فوج اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ